5 جولائی 2013 - 19:30
حسن شحاتہ کا خون مرسی حکومت کو لے ڈوبا

مصر کي الدستور پارٹي کے سربراہ نے ، محمد مرسي کے حاميوں کے ہاتھوں شہید حسن شحاتہ کے قتل کو ، محمد مرسي اور اخوان المسلمين کے زوال کي ايک اہم وجہ قرار ديا ہے ـ

ابنا: محمد البرادعي نے مصر کے نيشنل سالويشن فرنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات ميں ، کہا کہ شہيد علامہ شيخ حسن شحاتہ اور ان کے شيعوں ساتھيوں کا جو خون مصر ميں بہايا گيا ہے وہ مرسي اور اخوان المسلمين کي حکومت کے زوال کا باعث بنا - نيشنل سالويشن فرنٹ نے ، محمد مرسي کے خلاف تحريک کي قيادت کي ہے -البرادعي نے کہا کہ شحاتہ کي شہادت نے ، کسي زلزلے کي طرح ، اخوان المسلمين اور محمد مرسي کے پيروں کے نيچے کي زمين ہلا دي اور ان کا اقتدار شحاتہ کے خون ميں غرق ہو گيا-......./169